وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان

0
26
pm

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی صدر، ہم منصب اور چینی قیادت سے بات چیت کا منتظر ہوں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی ،سماجی اور ثقافتی شعبوں میں چین کی تیز رفتار ترقی کو سراہتے ہیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک کے کردار کو وسعت دینے پر بات کریں گے،چین کا دورہ کرنے والے دنیا کے پہلے رہنماوں میں سے ایک ہوں،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اعلیٰ معیار کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،سی پیک کے تحت سڑکوں کے نیٹ ورک نے سفر کا وقت ختم کر دیا ہے،چین نے سیلاب متاثرین کے لیے ادویات،مچھر دانیاں اور دیگر چیزیں فراہم کیں پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کے جذبہ کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب تنازعات کا مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیں پاکستان ایک مضبوط، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہے،پاکستان چینی کمپنیوں کو شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں اور ان کے منصوبوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پاکستان اورچین خطےکےامن واستحکام کیلئے ذمہ داری کو نبھانے کیلئے پرعزم ہیں چین پاکستان دیرینہ دوستی بہترین صفات پرپورا اترتی ہے، پاک چین دوستی جیسا کوئی رشتہ نہیں جو لوگوں کی روح کو گہرا کرتا اور مضبوط جذبات کو ابھارتا ہو، پاک چین دوستی کا بیج گہری جڑوں اور مضبوط شاخوں کے ساتھ سدا بہار درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے ،پاکستان کیلئے چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان تعلقات کو دنیا میں منفرد پائیدار استحکام اور قابل اعتبار بنیادوں پر سراہا جاتا ہے،میرے گزشتہ دورے کے بعد سے بین الاقوامی منظرنامے میں بے مثال تبدیلیاں آئی ہیں،انسانیت کا ایک ہجوم غربت، امراض اور افلاس کا شکار ہے،دنیا کے بہت سے حصوں میں لوگ ابھی تک کورونا اوراس کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں،آب وہوا کی تبدیلی کا چشمہ بڑے پیمانے پرپھیل رہا ہے جو آج کی ایک تلخ حقیقت ہے،کورونا کے بعد چین نے جویکجہتی اور امداد فراہم کی وہ ہماری کل وقتی دوستی کی واضح مثال ہے،چین کی جانب سے ہنگامی طبی سامان کی 60 سے زائد امدادی پروازیں پاکستان بھیجی گئیں،چینی ساختہ ویکسین ملک بھر میں ہماری حفاظتی ویکسی نیشن مہم کا بنیادی مرکز تھیں،پاکستان میں سیلاب کے کرب ناک مناظر دیکھنے والے بچوں نے بھی اپنا جیب خرچ عطیہ کیا،متحرک کہانیاں ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے تعلق اور قریبی برادرانہ رشتوں کی عکاسی کرتی ہیں،پاکستان آج اپنے آپ کو بے مثال تبدیلیوں کے دھانے پردیکھ رہا ہے،پاکستان ایک مضبوط، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، عالمی اقتصادی مشکلات کے باوجود ہماری حکومت پوری تندہی سے کام کر رہی ہے ،چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے،ہم صنعتی تعاون کو بڑھا کر تعلقات کومزید وسعت دینا چاہتے ہیں،پاکستان چین کیلئے مینوفیکچرنگ بیس اورصنعتی اور سپلائی چین نیٹ ورک کی توسیع پر کام کر سکتا ہے،

وزیراعظم شہباز شریف کل سے 2 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے ،11 اپریل 2022 کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف میں ازبکستان میں 16 ستمبر 2022 کو ملاقات ہوئی تھی کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کےانعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین راہنماؤں میں شامل ہیں

اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہو گا وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے قائدین سدا بہار آزمودہ سٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا دورے سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے سی پیک کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا گیارھواں اجلاس 27 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوا تھا

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

Leave a reply