شاہ رخ خان کا اسٹارڈم، دلکش، اور بے مثال ہے شائقین ان کو بے حد پسند کرتے ہیں. خوبصورت اس فنکار نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اپنے تیس سال مکمل کر لئے ہیں . شاہ رخ خان کی محنت، لگن اور جدوجہد بھرا سفر بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔اس اداکار نے اپنی ہر فلم کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ واقعتا بالی وڈ کے بادشاہ ہیں. ہم ان کے کیرئیر کے ابتدائی برسوں پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے متعدد سیریز میں کام کیا اور ٹی وی پر بھی اپنی ایک خاص آڈینز بنا لی . شاہ رخ خان خود یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کا ٹیلی ویژن انڈسٹری سے ایک گہرا تعلق ہے. ایس آر کے نے ٹیلی ویژن شو ‘فوجی’ سے ٹی وی کی دنیا میں‌قدم رکھا اور یہ اینٹری ان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئی۔ فوجی کے علاوہ شاہ رخ خآن نے جن ٹی وی سیریز میں کام کیا وہ درج ذیل ہیں. شاہ رخ خان نے دل دریا میں‌کام کیا اس سیریز نے انہیں بہت شہرت دی. اس سیریز کو لیکھ ٹنڈن نے ڈائریکٹ کیا. اس کے بعدانہوں نے دوسرا کیول میں‌کام کیا اس میں انہوں نے کیول دھولریا، ایک گاؤں کے لڑکے کا کردار ادا کیا جسے اس کے

قریبی دوست نے اس کے لیے غیر قانونی کام نہ کرنے کی وجہ سے قتل کر دیا۔ پلاٹ گاؤں کے ایک لڑکے کے گرد گھومتا ہے جو شہر جاتا ہے اور کبھی واپس نہیں آتا اور بعد میں اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔اس کے بعد انہوں نے سرکس نامی ایک سیریز میں کام کیا جو کہ 1989 میں نشر ہوئی اور اس میں رینوکا شاہانے، آشوتوش گواریکر، اور مکرند دیشپانڈے نے بھی اہم کردار ادا کئے ، یہ سیریز سرکس کے فنکاروں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے. شاہ رخ خان نے اس میں شیکھرن کا کردار ادا کیا. اس کے بعد انہوں نے بیوقوف سیریز میں کام کیا اس کی چار اقساط میں انہوں نے پون کا کردار ادا کیا۔اس کے بعد انہوں نے واگلے کی دنیا میں 11 اقساط میں کیمیو کا کردار ادا کیا۔ اس شو کو اس کی کلاسک کامیڈی کے لیے سراہا گیا۔

Shares: