باغی ٹی ٹی وی ، کندھ کوٹ ( نامہ نگار)صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب سے لائبریری چوک تک ریلی نکالی گئی
صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب کندھ کوٹ کے صدر علی حسن ملک ، جنرل سیکٹری لیاقت علی کوسو کی سربراہی میں پریس کلب سے لائبریری چوک تک ریلی نکالی گئی ، صحافیوں نے شہید ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے بلیک ڈے ریلی نکالی ، صحافیوں نے بازووں پر کالی پٹیاں باندھ کر ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ، شہید ارشد شریف کے قاتلوں کو گرفتار کرو کے نعرے لگائے اس موقع پر سینئر صحافی لیاقت علی کوسو ، مسعود عالم سومرو ، بقا محمد بنگوار ، حفیظ ملک و دیگر نے کہا کہ شہید ارشد شریف کا قتل صحافیوں کا قتل ہے حکومتی کمیشن کو مسترد کرتے ہیں اس سانحہ کی عالمی سطح پر کمیشن بنا کر صاف شفاف طریقے سے قاتلوں کو ظاہر کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک جاری رہے گی ، ریلی میں سینئیر صحافی مسعود عالم سومرو ، میر بقا محمد بنگوار ، غلام یاسین لاشاری ، راجا گوپی چند ، حفیظ ملک ، حضور بخش منگی ، سلیم میرانی ، علی اکبر بنگوار، نصیر منگی ، فخر نصیرانی ، عمران کوسو ، ممتاز سندھی ، لطیف گولو ، عبدالخالق چاچڑ ، ظھیر ملک و دیگر صحافیوں نے شرکت کی.

Shares: