گزشتہ 10 برس میں 53پاکستانی صحافی قتل؛ فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف

0
27

فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10سال میں 53پاکستانی صحافی قتل ہوئے ہیں۔

گزشتہ 10سال میں 53 پاکستانی صحافی قتل ہوئے جبکہ فریڈم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ 96 فیصد مقتول میڈیا نمائندگان کے لواحقین تاحال انصاف سے محروم ہیں۔ فریڈم نیٹ ورک نے آزادی اظہارِ رائے اور صحافیوں کے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2012 سے 2022 کے دوران 10 سال میں 53 پاکستانی صحافیوں کو قتل کیا گیا۔

فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10سال میں 53 میں سے صرف 2 صحافیوں کے قاتلوں کو سزا دی گئی۔ 2014 میں 14 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ 96فیصد مقتول صحافیوں کے اہلِ خانہ انصاف سے محروم ہیں۔ رپورٹ میں فریڈم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ 2012 کے بعد ہر سال کسی نہ کسی صحافی کو قتل کیا گیا۔ سندھ میں سب سے زیادہ 16 صحافیوں کی جان لی گئی جبکہ پنجاب میں 14صحافی قتل ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
آزادئ اظہار سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی جس سے صحافیوں کو قتل کرنے والے انصاف سے بچ گئے جبکہ استغاثہ کی نااہلی بھی مقدمات کا فیصلہ آنے میں رکاوٹ بن گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کینیا میں جن پراسرار حالات میں سینئر صحافی، و ٹی وی میزبان ارشد شریف کا قتل ہوا، اسے بھی آزادئ اظہار کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply