ٹھٹھہ : مکلی میں ملاوٹ شدہ مضرصحت ، مہنگا دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) مکلی میں ملاوٹ شدہ مضرصحت اور مہنگا دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ اور مکلی کے شہریوں کے طرف سے ملنے والی شکایات کے بعد ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کے خاص ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آریسر کی طرف سے مکلی شہر کے مختلف علاقوں میںدودھ کے دکانوں پر چھاپے ، سرکاری قیمت سےزیادہ پر دودھ فروخت اور دودھ میں ملاوٹ کرنے والے (6) چھ دکانوں پر چھاپے اور جرمانے جبکہ دودھ کا نرخ سرکاری لسٹ کے مطابق 120 روپے فی کلو ہے لیکن دکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے 170 روپیہ فی کلو دودھ بیچ ر ہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نے ملاوٹ کرنے اور زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے کو جرمانے کئے اور وارننگ دی کہ اگرکسی نے سرکاری قیمت سےاوپر دودھ فروخت کیا یا ملااوٹ کی تو ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جاۓ گی اس موقع پر اسسٹنٹ مختیار کار ٹھٹھہ عزیز میمن بھی اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر کے ساتھ موجود تھا

Leave a reply