اے این ایف کی کاروائی؛ اسلام آباد ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کرلی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کرلی۔ ملزم کو دوحہ سے آنے والی فلائٹ نمبر QR 632 سے دورانِ تلاشی گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں دیگر کارروائیوں میں کراچی ناردرن بائی پاس پرکوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ادھر لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد ہوئی جو کتابوں میں چھپائی گئی تھی ۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد کرلی، برآمد شدہ افیون کتابوں میں چھپائی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ تمام ملزمان کے خلاف آئین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انیں سخت سزا دی جاوے گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہماری کاروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کو پکڑا جارہا تاکہ اس لعنت کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے.