دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا بزنس دو سو کروڑ روپے ہو گیا ہے . کہا جا رہا ہے کہ فلم دنیا کے جن جن ممالک میں لگی ہے کھڑکی توڑ رش لیا ہے. پاکستان سے ابھی تک پچاس کروڑ جبکہ اورسیز سے ڈیڑھ سو کروڑ روپیہ کما چکی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی فلم جس نے اتنا بزنس کیا ہے. اس پہلے جتنی بھی فلمیں آئی ہیں ان سب کا بھی بزنس ملا لیں تو دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بزنس کے چوتھے حصے کے قریب بھی نہیں پیہنچتا. اس فلم کا جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر کوئی نوری نت ، مولا جٹ اور مکھو دارو نتنی کی بات کررہا ہے. اس فلم کے ڈائیلاگز سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہے ہیں. یہ پاکستان کی ابھی تک کی واحد ایسی فلم ہے جس کو ایک بار دیکھنے کے بعد بار بار دیکھا جا
رہا ہے اور ہر بار دیکھنے والے اس کی جم کر تعریف کررہے ہیں. فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت اور ڈائریکٹر بلال لاشاری سمیت پوری ٹیم خاصی خوش ہے. فلم میں ویسے تو تمام کرداروں کی بہت تعریف ہو رہی ہے لیکن نوری نت کے کریکٹر کو جس طرح سے حمزہ علی عباسی نے ادا کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. حمائمہ ملک ہوں یا فارش شفیع ، گوہر رشید ، فواد خان سب نے شاید اپنے کیرئیر کے یادگار ترین کردار کئے ہیں.