چیئرمین سینیٹ کا سابق نگران وزیراعظم میربلخ کے انتقال پرگہرے دُکھ کا اظہار

0
123

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق نگران وزیراعظم میربلخ کے انتقال پرگہرے دُکھ کا اظہار

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق نگران وزیراعظم میربلخ شیر مزاری کے انتقال پرگہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میر بلخ شیر مزاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ مرحوم اطن عزیز کے فعال اور مدبر سیاستدان تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر سیاستدان میر بلخ شیر مزاری کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیرمزاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ ان کا بھی کہنا تھا ایک معتبر سیاستدان تھے اور ان کی ملک کیلئے بہت خدمات ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ رات میر بلخ مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے جبکہ پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
ترجمان بابر مزاری کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم تین ہفتوں سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ میر بلخ شیر مزاری کی عمر 95 سال کے قریب تھی۔ جب ان کا انتقال ہوا.

Leave a reply