ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے حسب روایت ایک اور یوٹرن سامنے آیا ہے، کیوں کہ پی ٹی آئی نے حلقہ بندیوں کیخلاف اپنی ہی دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے درخواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ کیس واپس لینے کا فیصلہ 10 اگست کے عدالتی حکم کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم حلقہ بندیوں کے معاملے کو ازسرنو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی. درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیون کا شیڈول آئین اورقانون کے خلاف ہے اس لئے نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کوغیرآئینی اورغیرقانونی قراردینے اور3مئی 2018 کی حلقہ بندیوں کودرست قراردینے کی استدعا کی گئی تھی، درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اورسیکریٹری الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل یقینی بنانے اورالیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیرسے روکنے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق ،الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا تھا.