سبق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کی نیدرلینڈز کے خلاف اپ سیٹ شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : اتوار کی صبح ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈ کے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بنا سکی اور اسے 13 رنز سے شکست ہو ئی جنوبی افریقا کی جانب رائلی روسو 25 اور ہینڈرک کلیسن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

پروٹیز کی نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ ٹو میں بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ جنوبی افریقا کی شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں اور اب پاکستان کو صرف بنگلا دیش کو شکست دینی ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ جاری ہے-

بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر نے کوہلی کی فیلڈنگ کو100 فیصد فیک قرار دے دیا


اس حوالے سے وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ ابھی ابھی کیا ہوا؟ ایڈیلیڈ سے ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آرہی ہیں، نیدرلینڈز کو مبارک ہو جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،اب گرین شرٹس کے لڑکوں کا کام ہے کہ اپنا کام کریں، ابھی یا کبھی نہیں-

واضح رہے کہ گروپ 2کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پاکستان اور بنگلادیش میچ سے ہوگا،پاکستان اور بنگلادیش کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

سڈنی : سی لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار

Shares: