بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر نے کوہلی کی فیلڈنگ کو100 فیصد فیک قرار دے دیا

0
44

بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی بنگلادیش کے خلاف ویرات کوہلی کی فیلڈنگ کو فیک فیلڈنگ قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : بھارت اور بنگلادیش کے اہم میچ کے دوران بنگلادیش کی اننگز کے 7 ویں اوور میں اکسر پٹیل کی گیند پر بنگلادیشی بیٹر لٹن داس نے ڈیپ آف سائیڈ فیلڈ کی جانب شاٹ کھیلا اور گیند وہاں موجود فیلڈر ارشدیپ سنگھ کے پاس گئی۔

جنوبی افریقا کیخلاف محمد حارث کی جارحانہ اننگز پروریندر سہواگ بھی متعرف

ارشدیپ نے جیسے ہی تھرو وکٹ کیپر کی جانب پھینکی تو پوائنٹ پوزیشن پر موجود کوہلی نے ایسا ظاہر کیا کہ گیند ان کے پاس آئی اور انہوں نے خالی ہی ہاتھوں سےبولنگ اینڈ کیجانب فیک تھرو کی اس دوران نہ ہی آن فیلڈ امپائرز نے اس واقعہ پرغور کیا اور نہ ہی بنگلادیشی بیٹرز نے اس حوالے سے اس وقت کچھ شکایت کی۔

بعد ازاں میچ کے بعد نورالحسن نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے واقعہ پر روشنی ڈالی انہوں نےکہا کہ فیک تھرو کی بات کروں گا جس کی وجہ سے ہمیں 5 پینلٹی رنز انعام میں دیے جاسکتے تھے لیکن اس وقت کسی نے غور نہیں کیا، اگر ایسا ہوتا تو ہم بھات کے خلاف میچ جیت جاتے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتا ن محمد نبی کپتانی سے مستعفٰی

کرکٹ کے قانون 41.5جو کہ غیر منصفانہ کھیل سے متعلق ہے کے مطابق جان بوجھ کر بیٹر کی توجہ ہٹانا،کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنا یا دھوکا دینا منع ہے اور اگر کسی واقعے کو اس قانون کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے، تو امپائر اس مخصوص ڈیلیوری کو ڈیڈ بال قرار دے سکتا ہے جبکہ بیٹنگ ٹیم کو پانچ رنز پینلٹی کے طور پر انعام میں دیے جاسکتے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائرنگ پر سوالات کھڑے کردیئے-

تاہم اس حوالے سے اب آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل میں ویرات کی فیلڈنگ کو فیک فیلڈ قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ ‘کوہلی نے 100 فیصد فیک فیلڈنگ کی، ویرات نے جس طرح تھرو کی اگر وہ امپائر دیکھ لیتے تو ہمیں 5 رنز کی پینلٹی لازمی ہوتی اور ہم جیتے بھی 5 رنز سے ہی تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے 7 اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 70 رنز بنالیے تھےکہ پھر بارش آڑے آگئی اور ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا تاہم 151 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 6 وکٹ پر 145 رنز بناسکی۔

یوں بھارت نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرا دیا۔

پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز؛ مہمان ٹیم کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

Leave a reply