شہر قائد،پولیس کی کاروائیاں،چارملزمان گرفتار ، کرتے تھے گھناؤنا کام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

منشیات فروشی و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان تھانہ بلدیہ پولیس نے گرفتار کر لیے ،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ایس ڈی پی او بلدیہ مسرور احمد جتوئی کی نگرانی میں بلدیہ پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، امروز ایس ایچ او تھانہ بلدیہ انسپکٹر محمد نواز گوندل نے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کی ہیں، دو مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشی و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کئے گئے، پہلی کاروائی میں بلدیہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث حبیب اللہ اور عادل نامی دو ملزمان کو لاسی پاڑہ بلدیہ سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1045 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ الزام نمبر 193/22 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔

دوسری کاروائی میں بلدیہ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان بنام عبدالمناف اور اکرم کو گرفتار کر کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل کا چیچس برآمد کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ ہزا کے مقدمہ 192/22 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے جبکہ برآمدہ چیچس تھانہ ہزا کے مقدمہ 191/22 بجرم دفعہ 381A کی مسروقہ موٹرسائیکل کا ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب پنیاری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر بلاول سومرو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی ایس پی پھلیلی محمد پریل موریو کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالکریم عباسی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے لیاقت پل نورانی بستی کے قریب سے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر بلاول سومرو عرف منو کو چرس سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار منشیات ڈیلر کے قبضے سے 1 کلو 510 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے پنیاری پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

Shares: