کراچی والوں کے لئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

0
115

کراچی والوں کے لئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، کیوں کہ شہر کے باسیوں کے لئے بجلی 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکڑک نے نیپرا میں جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں، نیپرا کے الیکڑک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک نے نیپرا میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 3 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ دوسری جانب بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 24 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ لہذا یہ بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے، کیوں کہ بجلی 24 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
سینٹرل پاور پرچيزنگ ايجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دے دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اور بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق پانی سے 29.37 فیصد، کوئلے سے 15.47 فیصد، مقامی گیس سے 12.12 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔

Leave a reply