محرم الحرام کے سلسلہ میں سپیشل برانچ کے ریجنل آفیسرکی زیرصدارت مظفرگڑھ میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں لائسنسداران اور علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی.محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے اور لائسنداران اور جلوسوں و مجالس کے منتظمین کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کونسل ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سپیشل برانچ کے ریجنل آفیسر جلیل عمران نے کی۔ اجلاس میں لائسنسداران اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے امن وامان برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر لائسنسداران نے انتظامیہ کو عشرہ محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل آفیسر سپیشل برانچ جلیل عمران کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر لائسنسداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ علماء کرام امن وامان قائم رکھنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ اجلاس کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

Shares: