بھارت:کالج طلبا کےایک بارپھرپاکستان زندہ باد کےنعرے

0
49

بنگلور:بھارت کےشہربنگلوروکاانجنئیرنگ کالج پاکستان زندہ بادکےنعروں سےگونج اٹھا۔میڈیاکےمطابق ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے انجنیئرنگ کالج میں ایک ثقافتی پروگرام جاری تھا کہ اس دوران ایک لڑکی اور 2 لڑکوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیئے۔

پاکستان زندہ باد کے نعروں کی ویڈیو کالج میں وائرل ہوگئی جس کے بعد تینوں طلبہ کے خلاف بنگلوروں کے مراٹھا بلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

تینوں طلبہ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم انہیں بغیر پیشگی اطلاع شہر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع دکشنا پورم میں پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان کی حمایت میں لگنے والے بعض نعروں کے لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے بعض ارکان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیے گئے تھے ۔

یہ واقعہ بیلتھنگڈی کے پاس اوجیرے گاؤں کا تھا، جہاں مذکورہ جماعت نےبلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ایس ڈی پی آئی کے کارکنان خوشی کا جشن منا رہے تھے اور اسی ویڈیو میں ":پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد” کے نعرے بھی سنے جا سکتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق وہاں بی جے پی اور ایس ڈی پی آئی دونوں پارٹیوں کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے جنہیں بعد میں پولیس نے منتشر کیا۔ کسی بھی جانب سے شکایت کے بغیر پولیس نے بذات خود ایس ڈی پی آئی کے 15 ارکان کے خلاف بغاوت کے ساتھ ساتھ کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ابھی تک اُن افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے جن پر پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کا الزام ہے۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Leave a reply