عمران خان نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کے کندھوں پر سوار ہوکر سیاست کی:بلاول بھٹو

0
54

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں۔پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ عمران خان کے لیے نئی مگر عوام کے لیے پرانی ہے، پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارا خون پسینہ شامل ہے، ہم نے ہمیشہ مشکلات کا عوام کے ساتھ مل کر سامنا کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں، وہ آرمی چیف کی تقرری پرسیاست کرنا چاہتے ہیں، وہ اس حوالے سے آئینی اورقانونی عمل کو متنازع کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی ہرسازش ناکام بنائی، اب پھر ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا جمہوریت کے لئے سفر کرکٹ سے لے کر وزیراعظم بننے تک کا ہے، انہوں نے ہمیشہ سے غیر جمہوری قوتوں کے کندھوں پر سیاست کی ہے، عمران خان اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کے لئے تیار تھا لیکن آرمی چیف نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو مسلط کرنے سے پاکستان کو صرف نقصان پہنچا ہے، ان کے بیانیے سے پاکستان اور جمہوریت کو بہت نقصان ہوا ہے، انہوں نے 4 سال کے دوران ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، ان کے ایک فیصلے نے پاکستان کو ڈیفالٹ تک پہنچادیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے ماضی کی طرح متنازع کردار ادا نہیں کرنا چاہتے، عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان کا مستقبل اداروں کے متنازع کردار سے جڑا ہوا ہے، وہ اس کوشش میں ہیں کہ اداروں کو نیوٹرل نہ رہنے دیں، پاکستان کے عوام اداروں کی اس پالیسی کو سراہتے ہیں۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Leave a reply