سابق وزیراعظم نواز شریف، حسین نواز ،مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر لندن سے مختلف ممالک کی سیر کو چلے گئے۔
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔
خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری
دوسری جانب نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی ہے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی تھی اور مختلف تاریخ دی جاتی رہی۔
برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی اور نواز شریف نے فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
جبکہ گزشتہ دنوں لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔