سائٹ کے صنعتکاروں کی پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باربارمنسوخی کی مذمت

سائٹ کے صنعتکاروں کی پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باربارمنسوخی کی مذمت،وزیراعلیٰ سندھ سےنوٹس لینےکامطالبہ
سی ای ٹی پی، 65۔ ایم جی ڈی منصوبوں پر جلد عمل درآمد کے احکامات جاری کیے جائیں، ریاض الدین
سی ای ٹی پی کے لیے زمین موجود،فوری کام شروع کیاجاسکتاہےمگرسندھ حکومت غیرمعینہ مدت تک مؤخرکررہی ہے،سلیم پاریکھ

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (سائی) کراچی کے صدر ریاض الدین اور چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے صنعتی زونز میں کمبائنڈ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس (سی ای ٹی پی) اور 65۔ ایم جی ڈی پانی سپلائی کے پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کو بار بار ملتوی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مذکورہ اجلاس 21نومبر2022 کو 5ویں بار ملتوی کیا گیا ہے۔ایک بیان میں سائٹ کے صدر نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔سی ای ٹی پی نہ صرف برآمدات کی تعمیل بلکہ ماحول دوستی کے لیے بھی اہم ہے۔اسی طرح پانی کی فراہمی کراچی میں پانی کی قلت کا شکار صنعتوں کی لائف لائن ہے۔

چیف کوآرڈینیٹر سائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ نے بتایا کہ پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی صنعتی زونز میں سی ای ٹی پی کے قیام اور 65۔ ایم جی ڈی اضافی پانی سپلائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے حکومت سندھ نے تشکیل دی ہے۔سی ای ٹی پی کے لیے زمین پہلے ہی دستیاب ہے لہٰذا فوری طور پر کام شروع کیا جا سکتا ہے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اسے غیر معینہ مدت تک مؤخر کیا جا رہا ہے۔

سائٹ ایسوسی ایشن پہلے ہی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کو خط لکھ چکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں جن منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی وہ پورے کراچی شہر کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں تاہم اب 8 اکتوبر 2019 کو آخری (دوسری) میٹنگ کے انعقاد کو 3 سال ہو چکے ہیں۔اس طرح کا غیر سنجیدہ رویہ محکمہ پلاننگ کی جانب سے شہر کی بہتری کے لیے کام کرنے کے لیے آمادگی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

صدر ریاض الدین نے کہا کہ غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت ہر سال بڑھ رہی ہے اور بالآخر حکومتی خزانے پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔سائٹ کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور دونوں منصوبوں پر جلد عمل درآمد کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے جو برآمدات کے ساتھ ساتھ عام طور پر صنعتوں کی لائف لائن کے لیے بھی اہم ہیں۔

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

Comments are closed.