سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت دو دہشت گرد گرفتار

سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم داعش کے اہم کمانڈر سمیت دو دہشت گرد گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو اہم کاروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے راولپنڈی،اسلام آباد میں دو اہم کاروائیاں کیں، اورکالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد ، محمد نبی سمیت دو دہشت گرد گرفتار کر لئے، سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد محمد نبی کو گرفتار کر لیا۔مبینہ دہشت گرد کمانڈر خالد، محمد نبی نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا ۔مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا،دھماکہ خیز مواد کو راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

دوران تفتیش دہشت گرد خالد ، محمد نبی نے انکشاف کیا کہ چھ سال قبل داعش تنظیم کے سابقہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کے بعد اسے بطور امیر داعش خراسان دلسوالی نور گل مقرر کیا گیا۔خالد ، محمد نبی داعش تنظیم کو خراسان میں منظم کرنے اور داعش کے زیر قبضہ علاقہ کے دفاع اور محاذ آرائی میں ملوث رہا۔ خالد ، محمد نبی 2019 میں افغان فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جلال آباد اور پل چرخی جیل میں قید بھی رہا ۔2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد پل چرخی جیل ٹوٹنے پر فرار ہوا اور غیر قانونی طور پر افغانستان سے پاکستان داخل ہوا ۔خالد ، محمد نبی نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے محمد خالد کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنایا۔

دوسری کاروائی میں سی ٹی ڈی پنجاب نے سول حساس ادارے کے تعاون سے داعش کے دہشت گرد فاروق عباس سکنہ پشاور کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ۔مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی، اسلام آباد میں دہشت گردی کے منصوبے سے داخل ہوا تھا۔گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

Comments are closed.