لاہور: سمن آباد پولیس نے محکمہ ہیلتھ پولیو سروے ٹیم کے ملازمین کو تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد تھانے کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ پولیو سروے ٹیم کے ملازمین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے ملزم کو حوالات میں بند کردیا۔

سمن آباد پولیس کا کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ پولیو و ڈینگی سروے میں میاں بیوی ملازم تھے، ملزم مون نے دونوں کا زبردستی راستہ روکا اور سرکاری کام سے منع کیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے محکمہ ہیلتھ پولیو اور ڈینگی ملازمین کو روکتے ہوئے سرکاری کام میں مداخلت کی اور سرکاری ملازمین پر تشدد کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے ملزم مون کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔

سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

Shares: