عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے 18 ارب روپے فوری مانگ لیے

0
48
ecp

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے 18 ارب روپے فوری مانگ لیے
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کیلیے 18 ارب روپے فوری مانگ لیے۔ آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا بجٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیر التواء ہونے کے باعث ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت سے فوری طور پر 18 ارب روپے کے فنڈز طلب کر لئے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ فنڈز کی ڈیمانڈ حکومت کو بھجواتے ہوئے پری الیکشن تیاریوں کیلئے 18 ارب روپے مانگے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
الیکشن کمیشن نے حکومت سے کل 47 ارب روپے مانگ رکھے ہیں جن میں سے 27 ارب رواں مالی سال جبکہ 20 ارب آئندہ مالی سال کے دوران ملیں گے۔ انتخابات کے لیے مٹیریل کی خریداری جاری ہے جبکہ حلقہ بندیاں بھی مکمل ہوچکی ہیں، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کر لی گئیں جبکہ آر او اور ڈپٹی آر اوز سمیت پولنگ اسٹاف اور پولنگ اسٹیشنز کا تمام ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے، انتخابی عملے کی تربیت کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ علاوہ ازیں آر ایم ایس کے استعمال کی حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے۔

آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
اسلام آباد پرجتھوں کی چڑھائی،کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا۔تاجرپھٹ پڑے
ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں

Leave a reply