مزید دیکھیں

مقبول

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی مایوس، ستارہ امتیاز واپس کر دیا

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی ہو چکے ہیں مکمل مایوس. اس لئے انہوں نے تمغہ امتیاز بھی واپس کر دیا ہے. محمود بھٹی کا کہنا ہےکہ وہ پاکستان میں سماجی سرگرمیوں میں‌ مصروف ہیں لیکن ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے. انہوں نے حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک نشست رکھی اس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں‌پاکستان میں‌فلاحی کاموں میں مصروف ہوں غربیوں کی مدد کرتا ہوں لیکن مجھے صلہ یہ ملا ہے کہ مجھ پر مقدمات بنا دئیے گئے ہیں . یتیموں کی زمین پر ایک وکیل نے قبضہ جما لیا اس کے خلاف میں عدالتوں

میں‌جا رہا ہوں لیکن مجھے انصاف نہیں‌ مل رہا بلکہ مجھ پہ کیسز کیے جا رہے ہیں‌. کیا یہ ہے پاکستان میں انصاف کا معیار ہے کہ جو غریبوں کی سنے اسکو دیوار کے ساتھ لگا دو ، اس پر جھوٹے کیسز بنا دو. میرے ساتھ یہی کچھ ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے جو ستارہ امتیاز دیا گیا میں وہ بھی واپس کرکے جا رہا ہوں کیونکہ ایسے تمغے کا کیا فائدہ کہ آپ کو انصاف نہ ملے اور کیسز میں الجھایا جائے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں مارچ تک انصاف کا انتطار کروں گا میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے.