شہر قائد، عادی ملزمان کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری، اسلحہ برآمد

0
38
شہر قائد، عادی ملزمان کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری، اسلحہ برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

گلستان جوہر پولیس نے اسٹریٹ کریمنل ملزمان کے خلاف کاروائی کی ہے، پولیس نے دوران گشت 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور 3 راونڈ اور چھینا ہوا موبائیل فون اور رقم برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان میں حیدر ولد رفیق الرحمن اور ندیم ولد امیر حسین شامل ہیں گرفتار ملزمان پہلے بھی بند ہوکر جیل جا چکے ہیں گرفتار شدہ ملزمان کومزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش حکام کے حوالے کیا گیا

ملزمان کا کریمنل ریکارڈ کی تفصیل زیل ہے

1۔ مقدمہ الزام نمرب 992/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ گلستان جوہر کراچی
2۔ مقدمہ الزام نمرب 993/2022 بجرم دفعہ 23/1Aسندھ آرمز ایکٹ تھانہ گلستان جوہر کراچی

تھانہ نیوٹاؤن پولیس پارٹی نے منشیات فروش ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ملزم گل فراز ولد وزیر گل سے دوران گرفتاری 1100 گرام چرس برآمد ہوئی ،جس کا مقدمہ الزام نمبر 540/22 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ نیوٹاؤن درج کیا گیا جب کہ گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے

سابقہ ریکارڈ
1مقدمہ الزام نمب263/19 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ پی آئی بی
2مقدمہ الزام نمبر 70/2020 بجرم دفعہ 23 i A اسلحہ ایکٹ تھا پی آئی بی
3مقدمہ الزام نمبر -71/2022 بجرم دفعہ 6/9 A نارکوٹکس ایکٹ تھانہ پی آئی بی

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

دوسری جانب اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کا ایک اورپولیس مقابلہ ہوا ہے، سال 2022 میں دو بار چوری کے مقدمات میں جیل جا نے والا کار لفٹرملزم تیسری بار زخمی حالت میں پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک سرقہ شدہ کار اور ایک پستول بر آمد کر لیا گیا،

وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی کراچی نارتھ نا ظم آباد ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کرا چی سے کا ریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں کراچی پو لیس کو مطلوب سال 2022 میں دو بار چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا نے والے کار لفٹرملزم خلیل کو منگھو پیر روڈ نزد شاہ نواز گوٹھ ، علاقہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری سے بعد پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک (01) سرقہ شدہ کار اور ایک (01) پستول بر آمدکر لیا۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پو لیس پارٹی پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کو شش کی۔ملزم عادی جرائم پیشہ متعدد مقدمات میں عدالت سے سزا یافتہ اور کراچی سے کا ریں چھیننے چو ری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم جون 2022 میں سات مقدمات اور اکتوبر 2022 میں بھی چوری کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج کیا جا رہا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کی شناخت خلیل اللہ عرف خلیل ولد نور شریف کے طور پر ہوئی، ملزم کے قبضہ سے کار نمبر AJF-985 سوزوکی آلٹو تھانہ خواجہ اجمیر نگری سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر969/2022 ہے۔ ملزم کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply