ضابطہ اخلاق کیس؛ عمران خان پر جرمانہ برقرار، رانا ثنا پر جرمانہ ختم
ضابطہ اخلاق کیس؛ عمران خان پر جرمانہ برقرار، رانا ثنا پر جرمانہ ختم
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان پر جرمانہ برقرار اور رانا ثنا اللہ پر جرمانہ ختم کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مسترد کردی اور ان پر جرمانہ برقرار رکھا۔ قبل ازیں فیصلے میں عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
فیصلے کے مطابق پشاور ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی گئی تھی، جس پر عمران خان کو 3 دن میں اپیل کرنی تھی، تاہم اپیل کا وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس کے خلاف عمران خان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
دریں اثنا الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، جس کے مطابق جرمانے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی، اور رانا ثنا اللہ کے خلاف عائد 10 ہزار روپے کا جرمانہ ختم کردیا گیا۔