چین اور پاکستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایس اینڈ ٹی سینٹر قائم
چین اور پاکستان کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر چائنہ میں ایس اینڈ ٹی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بیجنگ میں ایک ویبینار منعقد ہوا جس میں پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے ) اور چین کے ژونگ گوانکون بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن(زیڈ بی آر اے) نے اس سینٹر کا آغاز کیا۔ ویبینار میں چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی چائنہ پاک تعاون کے ایک اہم شعبے کے طور پر ابھری ہے جس کا ثبوت سی پیک کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپ ایس اینڈ ٹی کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس اینڈ ٹی سنٹر دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔
اس موقع پر چین کے ژونگ گوانکون بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن(زیڈ بی آر اے) کے صدر ژانگ ژیائوڈونگ نے کہا کہ ہم اس سینٹر کو ایک پلیٹ فارم کے طور پرچین اور پاکستان کی تمام جماعتوں کو متحرک کرنے خاص طور پر ہائی ٹیک انٹرپرائزز اور اداروں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے لیے وسائل تیار کرنے اور اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس اینڈ ٹی انٹرپرائزز کا ایک چینی وفد فیلڈ انویسٹی گیشن کے لیے آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے ) کے صدر حمزہ سعید اورکزئی نے ایس اینڈ ٹی سینٹر کو چینی کاروباری اداروں کے لیے رابطہ دفتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس اینڈ ٹی سینٹر جدت پسندی کو فروغ دینے کے علاوہ ٹیکنالوجی کی منتقلی،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 سے 12 گھنٹے تک جاری
روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نصیرآباد کی منفرد کارکردگی،ہرماہ ایک کامیاب کاروائی بمعہ پریس کانفرنس
انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا
سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی
تعاون اور سرحد پار سرمایہ کاری کے لیے کاروباری پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا اور عوامی اور مطالعاتی سطح پر وفود کے تبادلے اور طلبہ کے تعاون کے چینلز کو کاروبار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے چائنا پاک ایس اینڈ ٹی تعاون کا فریم ورک بنائے گا اور پیداواری صلاحیت کے لیے تعاون کی بنیاد کو بھی فروغ دے گا۔