سندھ میں اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار ڈالرز مقرر

0
41

کراچی: سندھ وائلڈ لائف نے سالانہ ہنٹنگ مقابلے کے لیے اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار جبکہ آئی بیکس کے شکار کی فیس ساڑھے پانچ ہزار ڈالرز سے زائد مقرر کردی۔صوبہ سندھ میں میں آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ سندھ وائلڈ کے گیم ریزرو ایریا میں دسمبر سے مارچ کے درمیان ہوگی،ایونٹ میں آئی بیکس کی 15اور اڑیال کی 5 ٹرافیاں رکھی گئی ہیں۔

پاکستانی شہریوں کےلیے سندھ آئی بیکس کی 5 ٹرافیاں رکھی گئی ہیں،ایک ٹرافی کے لیے کم ازکم قیمت 3 لاکھ روپے پاکستانی مقرر کی گئی ہے۔
ٹرافی ہنٹنگ کےلیے جاری اجازت نامہ 7روز تک قابل استعمال ہوگا،سندھ بھر میں آئی بیکس کی مجموعی تعداد 16ہزار 599 جبکہ اڑیال کی تعداد 3 ہزار 165 کے لگ بھگ ہے۔

ایڈمن سندھ وائلڈ لائف ممتاز سومرو کے مطابق نیشنل کیرتھر پارک اور سندھ وائلڈ لائف کی سینچریز(جنگلی حیات کے مسکن)میں شکار کی اجازت نہیں ہوگی،مادہ آئی بیکس اور اڑیال اور کم عمر جنگلی حیات کی ٹرافی ہٹنگ ممنوع قراردی گئی ہے۔

آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کے لیے گیم ریزرو ضلع جامشورو کے سومبک،اوتھیانو،پاچران اورایری نامی علاقوں میں واقع ہیں،نیشنل کیرتھرپارک اور وائلڈ لائف کی 33 کے لگ بھگ سینچریز(مسکن) میں شکار کی ممانعت ہوگی۔

ممتاز سومرو کہ مطابق مادہ آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہننٹنگ کی اجازت نہیں ہے،35 انچ سینگوں والے اڑیال اور 22انچ سینگوں والے آئی بیکس کا شکار کیا جاسکتا ہے،لمبے سینگوں والے آئی بیکس اور اڑیال عمررسیدہ ہوتے ہیں اور اپنی عمر کا بیشتر حصہ گذار چکے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ آئی بیکس اور اڑیال کی زندگی 15 سال پر محیط ہوتی ہے،ٹرافی ہنٹنگ سے ملنے والی 80 فیصد رقم گیم ریزرو کے قرب وجوار میں رہائش پذیر کمیونٹی کی صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ان کی دیگر ضروریات پر خرچ کی جاتی ہے۔ٹرافی ہنٹنگ کی 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جاتی ہے جبکہ ایونٹ سے آئی بیکس اور اڑیال کی غیرقانونی شکار کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

اس سے قبل غیر قانونی شکار کرنے والے مقامی لوگوں کی ملی بھگت سے چوری چھپے رات کی تاریکی میں ان جنگلی جانوروں کا شکار کرتے تھے،تاہم سن 2005 سے یہ سلسلہ تھم چکا ہے۔

نیشنل کیرتھرپارک میں آئی بیکس(سیدھے سینگوں والے پہاڑی بکرے) 15 ہزار 539 کے لگ بھگ ہیں،کیرتھرپارک میں اڑیال(گول سینگ والے پہاڑی بکرے)کی تعداد 2ہزار 529 کے لگ بھگ ہے،گیم ریزرو میں آئی بیکس 1060 جبکہ اڑیال کی تعداد 536 کے قریب ہے،سندھ بھر میں آئی بیکس کی مجموعی تعداد 16ہزار 599 جبکہ اڑیال کی تعداد 3 ہزار 165 کے لگ بھگ ہے۔

ادھر پنجاب میں نایاب نسل کے اڑیال ہرن کے شکار کیلئے 15 دسمبر سے 31 مارچ تک ٹرافی ہنٹنگ کا فیصلہ کر لیا گیا، ایک شکار کے ریزو پرائس 25 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ہنٹنگ ٹرافی کے لئے پرمٹ کی نیلامی 5 دسمبر کو پنجاب وائلڈ لائف لاہورکے آفس میں ہوگی مقررہ روز نیلامی نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر کو دوبارہ نیلامی ہوگی۔پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر حسن نے بتایا کہ پنجاب اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی 15 دسمبر سے 31 مارچ تک کی جاسکتی ہے،

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہنٹنگ ٹرافی کے پرمٹ کی نیلامی میں حصہ لینے والے شکاریوں کو درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالرز ضمانت جمع کروانا ہوگا جبکہ ایک پرمٹ کی ریزور پرائس 25 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، سب سے زیادہ بولی دینے والے شکاری کو پرمٹ دیا جائیگا، قبل ازیں گزشتپ برس ریزو پرائس 18 ہزار امریکی ڈالر تھی۔پنجاب وائلڈ لائف حکام کے مطابق پنجاب اڑیال کے شکار کی اجازت صرف رجسٹرڈ کمیونٹی بیسیڈ آرگنائزیشنز(سی بی اوز) کے زیر انتظام علاقوں میں ہوگی، ایک پرمٹ پرصرف ایک شکار کی اجازت ہوگی تاہم ایک شکار ایک سے زائد پرمٹ الگ الگ فیس دیکر حاصل کرسکتا ہے۔پرمٹ حاصل کرنے والے شکاری کو ایک ہفتے کے اندر شکار کرنا ہوگا اور اسے شکار کے لئے صرف ایک ہی موقع فراہم کیا جائے گا،

پنجاب اڑیال کے علاوہ کسی دوسرے جانور کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں شکاری کو جرمانہ کیا جائیگا اور شکار کئے گئے یا زخمی ہونیوالے جانور کی قیمت وصول کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس سال ٹرافی ہنٹنگ کروانے کا فیصلہ تاخیر سے کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ ٹرافی ہنٹنگ کے قابل پنجاب اڑیال کی تعداد کا تخمینہ لگانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے چند برس پہلے تک صرف سالٹ رینج میں اڑیال کی تعداد 4 ہزار کے قریب تھی لیکن جب سے اس علاقے کو نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا ہے یہاں غیر قانونی شکار میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اب یہاں بمشکل 100 کے قریب اڑیال موجود ہوگا۔واضع رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونیوالی آمدن کا 80 فیصد مقامی سی بی اوز کو دیا جائیگا، جو اس علاقے کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پرخرچ کریں گی جبکہ 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائیگی۔

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

Leave a reply