کراچی : تین بچوں کی موت نے والدین کی دنیا اجاڑ کررکھ دی ، اطلاعات کے مطابق کراچی میں سبزی منڈی کے قریب کھیل کود کے دوران جوہڑ میں ڈوب کر تین کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ بچوں کی عمریں 5 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالبارى، محمد نبیل اور شفیع الله ولد لعل شامل ہیں جبکہ چوتھے بچے کا نام عبدالغنى ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نجانے کس وقت وہ قریب واقع جوہڑ کے قریب چلے گئے۔ کوئی ایک ڈوبا تو اسے بچانے میں چاروں اندر گرگئے۔علاقے مکین پہنچے تو رضا کاروں کو بھی بلایا گیا۔
پولیس کے مطابق پانی میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے دو بچوں کی لاشیں اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں جوہڑ سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تیسرا بھی دم توڑ گیا۔ چوتھے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں بڑے بڑے گڑھے ہیں جن میں بارشوں کے بعد پانی جمع ہوگیا ہے۔