مسرت جمشید چیمہ کا متنازعہ بیان؛ وزیر اعلی پنجاب نے شوکاز نوٹس بھیج دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کے اداروں کے خلاف متنازعہ بیان پر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شو کاز نوٹس ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جاری کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے ذریعے متنازعہ بیان پر مسرت جمشید چیمہ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالسی کے صریحاً خلاف ہے۔ تاہم خیال رہے کہ مسرت چیمہ نے گزشتہ روز اداروں بارے ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد وزارت اعلی پنجاب کے آفس میں ایک تشویش پائی گئی تھی اور اس پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ یہ کہ وزیر اعلی نے وزارت اعلی پنجاب سے منسلک تمام لوگوں کو واضح کیا کہ اس قسم کے کسی قسم کے بیان سے گریز کیا جائے اور اداروں بارے کوئی ایسی بات نہیں کی ورنہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر کسی کو اپنا اس قسم کے بیانات دینے میں دلچسپی ہے تو اس آفس سے الگ ہوجائے.

Shares: