اسلام آباد:وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، اُن کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں، جس طرح پہلے اُن کے اتحادی چھوڑ کر گئے ہیں تو پرویز الہٰی اور باقی کیوں نہیں جاسکتے؟
وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور ایاز صادق نے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق عمران خان کی طرف دیکھا جا رہا ہے، دو اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو کیاکرنا ہے ہم اس حوالے سے حکمت عملی بنا رہے ہیں، عمران خان یہ رسک لینے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے۔
ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک پرویز الٰہی کے پاس کوئی آپشن نہیں، پرویز الٰہی کا مستقبل ان ہی کےساتھ ہے، ہم نے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ آفر کی تھی، دعائے خیرہوئی لیکن24 گھنٹےمیں صورتحال تبدیل ہوئی۔
انوہں نے مزید کہا کہ دو اسمبلیاں چلی گئیں تو الیکشن ہونگے،کوئی مسئلہ نہیں، پی ٹی آئی کے دیگراتحادی جاسکتےہیں تو پرویز الٰہی کیوں نہیں جاسکتے؟ گھبرانےکی کوئی بات نہیں، مشکل سےمشکل حالات میں بھی الیکشن لڑیں گے، وفاقی حکومت کہیں نہیں جارہی،گئی بھی تو کوئی بڑی بات نہیں، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے، گبھرا کر نہیں لڑا جاتا، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو ہم پورا ڈٹ کرالیکشن لڑیں گے۔
ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں
بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار








