باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کوبلوچستان پولیس نےگرفتارکرلیا،
بلوچستان پولیس سینیٹراعظم سواتی کوکوئٹہ لےگئی، اعظم سواتی کوکچلاک جیل میں رکھا جائے گا،قبل ازیں آج ہی اسلا م آباد ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پولیس صوبائی حکومت کے کنٹرول میں ہے،وفاقی حکومت کے پاس صوبائی آئی جیز کو ہدایت دینے کا اختیار نہیں ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا وفاق کا کوئی انتظامی کنٹرول بھی نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پولیس سے متعلق پالیسی معاملات میں کو آرڈی نیشن رکھ سکتے ہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ آئی جیز ہوم منسٹری کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، مناسب آرڈر جاری کریں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے سے متعلق جواب دیں گے،صوبوں میں اعظم سواتی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کرسکتے،
عمران خان کا اعظم سواتی کی رہائی کا مطالبہ
اعظم سواتی کی بلوچستان پولیس کے پاس حوالگی کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ردعمل آیا ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف کے باعث صبح پمز منتقل کیا گیا، اعظم سواتی کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار تھا، کوئٹہ پولیس نے ڈسچارج کرایا اورلے گئے، اعظم سواتی کو فوری رہا کیا جائے، کسی کے جمہوری حقوق کو سلب کرنا سب سے بڑا جرم ہے ،
قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا،ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی ،ایف آئی اے نے 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی عدالت میں درخواست دائر کر دی اعظم سواتی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ہفتہ 3 دسمبر کو مکمل ہونا تھا ،ایف آئی اے نے درخواست کی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے اعظم سواتی سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا
قبل ازیں اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دائر کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ایف آئی اے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف متعدد مقدمے درج ہوئے اعظم سواتی کو دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا ٹرانسفر کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست التوا کے دوران مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے .
اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن
پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی
نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت
اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح طے کیا؟
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا