لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اپنے عہدے سے ریٹائرڈ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔جسٹس چودھری مسعود جہانگیر کے اعزاز میں لاہور ہائیکورٹ میں رسمی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے الوداعی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج ملک شہزاد احمد خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ سمیت دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری امیر محمد خان، سیشن جج ہیومن ریسورس عبدالرشید عابد، ڈی جی کیس مینجمنٹ شازب سعید، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر، ایڈیشنل رجسٹرار شبیر حسین شاہ، ایڈیشنل رجسٹرار شہباز اشرف اور ایڈیشنل رجسٹرار رائے ظہور کھرل سمیت لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور سٹاف ممبران بھی الوداعی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔ جسٹس چودھری مسعود جہانگیر تمام افسران و سٹاف سے فرداً فرداً ملے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے دیگر فاضل جج صاحبان کے ہمراہ جسٹس چودھری مسعود جہانگیر کو گلدستہ دے کر رخصت کیا

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

Shares: