عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس،ملزم نوید کی ویڈیو لیک کا معاملہ،بیانات ریکارڈ

0
31
imran khan

عمران خان کے کینٹرز پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کی ویڈیو لیک کا معاملہ انکوائری افسران نے آرپی او گجرات اور ڈی پی اوگجرات کے بیان ریکارڈ کر لیے،

سرکل ڈی ایس پی ،متعلقہ ایس ایچ او اوراہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے،ملزم نوید کاویڈیو لیک کے بارے میں تفصیلی بیان ریکارڈ کیا گیا،انکوائری افسران نے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکھٹے کر لیے ،انکوائری افسران رپورٹ محکمہ داخلہ کو جمع کروا ئیں گے،

قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوید اس وقت پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ایک گارڈ کی فائرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں گارڈ کی شناخت کیلئے کنٹینرپر موجود گارڈز کے اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گااور شناخت کے بعد گارڈ کو شامل تفتیش بھی کیا جائے گا،

واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

دوسری جانب دہشتگردی کی نئی لہر،حکومت کو نیشنل سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز دے دی گئی ،تجویز نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے طاہر کی جانب سے حکومت کو دی گئی ،تجویز میں کہا گیا کہ نیکٹا کے زیر نگرانی نیشنل سی ٹی ڈی وفاق کی سطح پر بنایا جائے نیشنل سی ٹی ڈی سے کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی موثر ہو سکے گی،وفاق میں بھی نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے، صوبائی سی ٹی ڈی اپنے طور پر کارروائیاں جاری رکھ سکے گی،نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں کارروائیاں کر سکے گی،

Leave a reply