سندھ کلچرل ڈے,سندھی ٹوپی اور اجرک کے سٹال سج گئے
میرپورساکرو(باغی ٹی وی )پورے سندھ کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی سندھ کلچرل ڈے منانے کی تیاریاں زورو شورسے جاری ہیں ضلع بھر میں سندھی ٹوپی اور اجرک کے سٹال سج گئے ہیں۔ٹھٹھہ میرپورساکرو سے قادرنوازکلوئی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی4 دسمبر کو سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے ضلع ٹھٹھہ میں بھی سندھی ثقافت کا دن منانے کیلئے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، سکولوںمیں بھی سندھی ثقافت کے حوالے سے پروگرام شروع ہوگئے ہیں جس میں طلبا ء طالبات سندھی گانوںپر رقص اور ٹیبلوز پیش کرکے سندھ کی ثقافت کواجا گرکررہے ہیں۔ ضلع ٹھٹھہ کے چھوٹے بڑے شہروں میں سندھ ثقافت ڈے کے حوالے سے شہروں میں سندھی ٹوپی اوراجرک کے اسٹال سجا دئے گئے ہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کی خریداری شروع کردی گئی ہے، یاد رہے سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سال 4 دسمبرکو یہ دن منایا جاتا ہے اس دن سندھ کے لوگ سندھی لوک گیتوں پر رقص کرتے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔