گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں بڑے کھانے:یہ اہمتام کیوں کیا گیا؟اہم اور دلچسپ وجہ سامنے آگئی

0
49

کراچی :-سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فرائض انجام دیکر واپس کراچی آنیوالے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں بڑا کھانا دیا گیا۔جس کے تمام تر انتظامات ڈی آئی‌جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے کیئے گئے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیئے گئے جبکہ دیگر سابقہ کرکٹر سعید انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔دیگر شرکاء میں ضلعی ایس ایس پیز ٹریفک و ٹریفک پولیس افسران و اہلکار بھی شامل تھے۔

 

 

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ آئی جی سندھ کی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور متاثرین کی مدد کے لیئے 400 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس اہلکاروں نے سیلاب زدگان میں بیس ٹن خوراک جس میں مختلف اشیائے خوردو نوش شامل تھیں تقسیم کیں جبکہ ہیوی لفٹرز کے ذریعے 100 سے زائد پھنسی ہوئی ہیوی ویکلز کو باہر نکالا۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کراچی کو پہلے ہی سے رہنما ہدایات دی جاچکی ہیں کہ وہ اچانک سے سڑکوں شاہراہوں پر خراب ہوجانیوالی مختلف گاڑیوں کی مدد کو پہنچیں اور انھیں فوری طور پر ہر ممکن اقدامات سے روانی کے قابل بنائیں۔

برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

سابقہ کرکٹر سعید انور کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت اجر عظیم ہے۔پاکستان پولیس اسوقت عالمی سطح پر ٹاپ آف دی لائن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا درس اسوقت لوگوں میں عام کرنیکی ضرورت ہے جسے دیکھو تعلیم تربیت کھانا پینا غرض کے ہر کام کو سیکھنے کی تگ ودو میں لگا ہوا ہے مگر انسانیت نہیں سیکھ رہا،انسانیت کا اللہ پاک سے تعلق پچیس فیصد ہے جبکہ انسانوں کا انسانیت سے پچھتر فیصد براہ راست تعلق ہے لھذٰا ضرورت اس امر کی ہیکہ بحیثیت انسان ہم اپنی تمام تر توانائیاں انسانیت سیکھنے پر مرکوز رکھیں اور اس عمل کے لیئے زیادہ سے زیادہ محنت اور جدوجہد کریں۔

یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل میں گھرے انسانوں کی خدمت کرنا،انکا خیال رکھنا ایک مشکل ترین کام ہے تاہم آپ لوگوں نے مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد و معاونت انتہائی ڈسپلن میں رہتے ہوئے خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے جس کے لیئے میں آپ سب کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد کو ہم نے اپنے لیئے مشعل راہ بناکر آگے بڑھنا ہے اور یہی وہ عمل ہے جس میں ہم سب کی نجات ہے۔

اس موقع پر ٹریفک پولیس کے مسائل پر انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹریفک پولیس ریکروٹمنٹ مکمل ہونیکے بعد آپکو آپکے گھروں کے قریب تعیناتیوں کے مسئلے کو جلد ہی حل کرلیا جائیگا انہوں نے اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کو جامع سفارشات ترتیب دینے کے احکامات دیئے۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی،ایس پی یو کی اپ گریڈیشن اور آرآرایف کی استعداد میں 2000 اہلکاروں کے اضافے پر حکومت سندھ کی جانب سے مکمل سپورٹ،مدد اور معاونت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ دوران ٹریننگ اہلکاروں سے میس کٹنگ کے جملہ اخراجات بھی حکومت سندھ دیگی فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے مذید بتایا کہ ٹریفک چالان کی مد میں ملنے والے جرمانوں سے ٹریفک اہلکاروں میں مجوزہ ریوارڈ کی تقسیم کے اقدامات بھی چیف سیکریٹری سندھ ممکن بنارہے ہیں۔

انہوں نے ٹریفک پولیس کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ دراصل سندھ پولیس کا چہرہ ہو خدمت انسانیت کی جانب اٹھایا گیا آپکا ہر اقدام لائق ستائش اور قابل تعریف ہے۔

Leave a reply