سموگ،رات دس بجے اور اتوارکو مکمل مارکیٹس بند،عدالت نے مانگی تجاویز

0
38

لاہور ہائیکورٹ، اسموگ کے خاتمے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،

لاہورہائیکورٹ نے ورک فرام ہوم اور اسکولز میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے کاحکم دے دیا عدالت نے مارکیٹس کو رات 10 بجے بند اور اتوارکے روز مارکیٹس مکمل بند کرنے پر تجاویز مانگ لیں،عدالت نے ہدایت کی کہ کمشنر لاہور جوڈیشل واٹر کمیشن کے ساتھ میٹنگ میں مارکیٹس کا حتمی فیصلہ کرے مارکیٹس کی بندش کے حوالے سے کمیشن آئندہ سماعت پر آگاہ کرے،

علاوہ ازیں عدالتی حکم پر لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولز جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے،اس حوالہ سے محکمہ تعلیم نے نوٹفکیشن جاری کر دیا،اسکولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ لاہور میں 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے،

لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی نہیں آ رہی ساتھ ہی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور تین ہفتوں سے اول پوزیشن پر ہے طبی ماہرین ماسک کی پابندی پر زور دے رہے ہیں مگرشہری ہدایات کو نظر انداز کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے لاہور کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے سموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے. پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ 

Leave a reply