گوری رنگت کی اہمیت پر کی صبور علی نے بات

0
65

گوری رنگت ہمارے ملک میں خوبصورتی کا معیار سمجھی جاتی ہے ، اگر کسی کی رنگت گوری ہے اور اسکے نین نقشن خوبصورت نہیں ہیں تو بھی اسے خوبصورت ہی کہا جائے گا اگر کسی رنگ سانولا ہے تو چاہے اس کی نین نقش کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں اسے خوبصورت نہیں‌مانا جائیگا . گوری رنگت پر صبور علی نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کھل کر کی ہے بات .انہوں نے کہا کہ میں‌نے کبھی بھی گوری رنگت کےلئے انجیکشنز نہیں‌لگوائے . ہم چونکہ بہت کام کرتے ہیں لہذا ہمیں انرجی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے میں وٹامن کے انجیکشزلگواتی ہوں. میں نے کبھی بھی رنگت گوری کرنے کے لئے انجیکشنز نہیں لگوائے. انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ہماری انڈسٹری میں فنکار رنگت گوری کرنے کےلئے

انجیکشنز لگواتے ہیں لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں‌کیا میں سمجھتی ہوں کہ میں جیسی بھی ٹھیک ہوں اگر ایسے ہی کسی کو مجھے ڈرامے میں‌لینا ہے تو لے ورنہ رہنے دے . انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوا کہ اگر کسی سین میں‌میرا رنگ زیادہ گورا نہیں لگ رہا تو وائٹ بیس لگا کر میرا رنگ گورا کرکے دوبارہ شوٹ کیا گیا لیکن یہ سب پہلی کی باتیں ہیں اب ایسا اگر کوئی مجھے کہے گا تو میں انکار کردوں گی کیونکہ میرا جیسا بھی رنگ ہے یہ کسی کو شوٹنگ کےلئے قبول ہے تو ٹھیک ہے ورنہ جائے اپنا کام کرے .

Leave a reply