‘غزہ میں بم دھماکے’،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے

‘غزہ میں بم دھماکے’،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے
فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے غزہ کی پٹی کی حکمراں حماعت کی طرف سے غزہ کے علاقے میں منگل کے روز ہونےوالے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے فلسطینی جنرل انٹیلی جنس پرغزہ میں بم دھماکوں اور افراتفری پھیلانے میں ملوث ہونے کے الزامات باطل ہیں۔ فلسطینی انٹیلی جنس کا غزہ میں بدامنی پھیلانے میں ہاتھ نہیں۔

خیال رہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی میں پولیس چوکیوں پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی جاں بحق ہوگئےتھے۔ حماس نے ان دھماکوں کا الزام فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت انٹیلی جنس ادارے پرعاید کیا تھا۔

Comments are closed.