باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پارٹی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،

ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،عمران خان اور فوادچودھری کے وکیل فیصل چودھری کمیشن میں پیش ہوئے ،وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ عمران خان ابھی تک سفر کے قابل نہیں ہوئے ممبربلوچستان نے کہاکہ عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ کہاں ہے ؟ فیصل چودھری نے کہا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کردیںگے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل پر تحریری فیصلہ نہیں آیا مناسب ہوگا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیا جائے سپریم کورٹ نے ہمارے اعتراضات برقرار رکھے ہیں ۔

ممبر کے پی نے کہا کہ عمران خان بیمار ہیں تو باقی لوگ کیوں پیش نہیں ہوئے؟ وکیل اسد عمر نے کہا کہ مناسب ہوگا سب کا کیس ایک ساتھ ہی چلایا جائے،فیصل چودھری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان، فوادچودھری کے شوکاز معطل کر رکھے ہیں سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز آنے دی جائیں، ممبر کے پی نے کہا کہ شوکاز نوٹس کمیشن کے بنچ نے جاری کیا تھا،سیکرٹری نے نہیں

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ کمیشن کا آرڈر قانون کے مطابق نہیں ہے ممبر کے پی نے کہا کہ اگر کمیشن غلطی کرتا ہے تو ہائیکورٹ سے آپ کو ریلیف مل جائے گا، ممبر سندھ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظار تو ٹھیک ہے لیکن فریقین پیش کیوں نہیں ہو رہے، فیصل چودھری نے کہا کہ فواد چودھری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے رہا ہوں فوادچودھری کو بخار اور فلو ہے، پیش نہیں ہو سکتے ممبر سندھ نے کہا کہ توہین کسی کی ذات کی نہیں کمیشن کی بطور ادارہ ہوئی ہے وکیل عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں، افراد اداروں کے احترام کے پابندہیں، جو بھی ہونا ہے قانون کے مطاق ہونا ہے پورا یقین ہے کمیشن انصاف کرے گا ممبر کے پی نے کہا ہم پر کوئی شک نہ کرے کسی سے عناد نہیں ممبر پنجاب نے کہا کہ اسد عمر نے عدالت میں معافی مانگی تو یہاں کیوں نہیں آتے؟ کمیشن آ کر بھی کہہ دیں یہ نہیں کہنا چاہتے تھے،فیصل چودھری نے جواب دیا کہ آپ کا پیغام پہنچا دوں گا۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر عمران خان، اسد عمر اور فوادچودھری کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ممبر کے پی نے کہاکہ ممبر پنجاب کی معذرت والی بات پر غور کریں، ممبر پنجاب نے کہاکہ اصل چیز ملک ہے وہ ہے تو ہم سب ہیں ،الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 جنوری 2023 تک ملتوی کردی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

Shares: