سینئر اداکار بہروز سبزواری اکثر ایسی بات کردیتے ہیں کہ جس سے ایک طوفان بپا ہو جاتا ہے حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ مرد کی نظریں اور خواتین کے تنگ کپڑے ہیں مسائل کی جڑ ، انہوں نے کہا کہ عورتیں موٹر سائیکل پر تنگ کپڑے پہن کر بیٹھتی ہیں ان کا اس طرح‌سے موٹر سائیکل پر تنگ کپڑے پہن کر بیٹھنا مناسب نہیں ہے ان کو چاہیے کہ وہ جب بھی گھر سے نکلیں لباس مناسب پہنیں . ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مردوں سے بھی کہا کہ وہ اپنی آنکھیں اپنے قابو میں رکھیں اور خواتین کو گھورنے سے باز رہیں. بنیادی طور پر بہروز سبزواری نے ان مسائل کے اثرات پر بات کی جو ہمارے معاشرے میں زیادہ پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف قسم کے کپڑوں میں مردوں کی خواتین کو گھورنے کے معاملے پر

بھی بات کی۔بہروز سبزواری کے اس بیان کے بعد ان کو آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے ، سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور زیادہ تر لوگ سینئر اداکار کی سوچ کے خلاف بات کررہے ہیں جبکہ چند ایک ایسے بھی ہیں جو ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے دکھائی دے رہیں . بہروز کی اس بات کو ناپسند کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اداکار کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق لباس پہننے کا حق ہے ان کا یہ بیان عورت کی آزادی کے خلاف ہے.

Shares: