اللہ کا شکر ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے. وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق
وفاقی وزیرریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے.
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جنہوں نے اسے زمین سے اٹھا کر جھوٹا مہاتما بنایا اس نے ان کے ساتھ احسان فراموشی کی، ہم پر بہت ہی بھونڈے انداز میں مقدمات بنائے گئے تھے، صاف ظاہر تھا سیاسی مخالفت کے باعث مقدمات بنائے گئے تھے، اب حالات مختلف ہیں، عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا، انتخابات کرانے کے لئے پیسے چاہئیں، اس لیے جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں کام کریں۔ وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ہماری 2013 اور 2018 کی کارکردگی کا اس کے چار سال سے موازنہ کریں، ادارے تباہ کر دیئے گئے، حکومت کے پاس کوئی پیسا نہیں، ان 8 ماہ میں تو ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ میرے خیال میں نیب کو ختم کرکے احتساب کا ایک نیا ادارہ بنانا چاہیے ، موجودہ چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں۔