ایک سال میں 2 ارب 33 کروڑ روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے.

ایک سال کے دوران چوری ہونے والی گیس کی مقدار پورے ملک میں ایک دن کی سپلائی سے بھی زیادہ ہے
ایک سال کے دوران ملک بھر میں 2 ارب 33 کروڑ روپے کی گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 841 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چوری ہوئی، جو کہ ملک کی ایک دن کی ضرورت سے زیادہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
تاریخی معاہدے کی منظوری ، وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
نئی جگہ ہجرت کرنے والے بچوں کی کونسلنگ والدین کی بھاری ذمہ داری /
برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
نوجوانوں کیلیے وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
زائد اثاثہ جات کیس؛ سلمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
بھارتی اسموگ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سارک اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ
این ڈی ایم اے کے وفد کا اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا پیسیفک کا دورہ
پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں مسلسل کمی
دستاویز کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی کے ادارے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز سے ایک ہزار918 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چوری ہوئی۔ جس کی مالیت ایک ارب 69 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔
اسی طرح سندھ اور بلوچستان میں گیس کی فراہمی کے ادارے سوئی سدرن گیس کمپنی سے 923 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چوری کی گئی۔ جس کی مجموعی مالیت 64 کروڑ روپے ہے۔ سوئی ناردرن میں گیس چوری کے ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد جب کہ سوئی سدرن میں گیس چوری کی 16 ہزار 761 وارداتیں رپورٹ ہویئں

Shares: