لاہورپولیس بدمعاش،آپ اتنے طاقتورہوگئے کہ ہائیکورٹ کا کوئی جج آپ کیخلاف کیس نہیں سنتا،عدالت برہم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے غیرقانونی حراست میں رکھے گئے تینوں افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا

اہور ہائیکورٹ میں تین شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگرنے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لاہورپولیس بدمعاش بن چکی ہے آپ اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ ہائیکورٹ کا کوئی جج آپ کیخلاف کیس نہیں سنتا ایس ایچ او مناواں اور باٹا پور کو پھانسی پر لٹکا دوں گا ایک اشتہاری کو پکڑنے کیلئے پولیس نے پورے خاندان کا جینا حرام کر رکھا ہے ایس پی سی آئی اے شمس درانی کوئی اچھے پولیس افسر نہیں

دوران سماعت ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے عدالت میں کہا کہ پولیس افسران کی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں ،جسٹس سرفراز ڈوگرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ڈی آئی جی صاحب اپنے افسروںں کو عدالتوں میں پیش ہونا سکھائیں ایک بات یاد رکھیں سی آئی اے ریگولر پولیس نہیں ہے .دوران سماعت ایس پی سی آئی اے عدالت سے اپنی غلطی کی معافی مانگتے رہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بدمعاشی کرنی ہے تو پھر ایسے پولیس افسر محکمے میں نہیں رہیں گے ڈی آئی جی آپریشنز نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی عدالت نے غیرقانونی حراست میں رکھے گئے تینوں افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

Shares: