باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی کی بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 اہم کارندے گرفتار کر لئے، ملزمان نے شہر کے دو بڑی ڈکیتیوں کی واردات سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزمان میں عقیل احمد ولد اخلاق احمد، محمد عادل ولد منشاء ، اویس صالحین ولد صالحین اور حسن ولد شمس الدین شامل ہیں ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 5 راؤنڈ، 5 عدد موبائل فون، 4 عدد والٹ، 75 گرام آئس اور 2 عدد چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ مورخہ 2 اکتوبر 2022 کو فیروز آباد کی حدود میں بینک سے کیش لیکر نکلنے والے ایک شہری سے نقدی اور موبائل فون چھینا تھا
واردات کے دوران شہری سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور ملزمان شہری پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے واقعے کی CCTV فوٹیج موجود ہے ملزمان نے ایک معمر شہری سے منی ایکسچینج سے کیش لیکر نکلنے کے بعد لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے جسکی CCTV فوٹیج بھی موجود ہے ،ملزمان نے دورانِ تحقیقات انکشاف کیا کہ بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے سے قبل عقیل بینک کے اندر ریکی کرتا ہے اور پھر اپنے دیگر ساتھی جو بینک کے باہر موجود ہوتے ہیں فون پر بتاتا ہے گرفتار ملزمان نے ڈیفینس، گذری، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ٹیپو سلطان، فیروز آباد سمیت بہادر آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جنکی نشاندہی کے بعد متعلقہ تھانہ جات سے رابطہ کرکے متعلقہ مقدمات میں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں جنکا کریمنل ریکارڈ موجود ہے ملزمان تھانہ سی ٹی ڈی، ایس آئی یو، فیروز آباد، گبول ٹاؤن، گذری، الفلاح، سولجر بازار، پریڈی، سپر مارکیٹ، گلشن اقبال اور درخشاں میں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ ملزمان کی دیگر متعلقہ تھانہ جات میں علیحدہ سے ضابطے کے مطابق گرفتاری عمل میں لائی جائے گی
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور
حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
دوسری جانب ویسٹ، گلشن معمار سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، تھانہ گلشن معمار پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے ملزم حضرت خان ولد حاجی عبدل کو گرفتار کیا۔ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کر لی گئی، ملزم کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے۔
ضلع ویسٹ پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے،تھانہ سرجانی پولیس نے منشیات سپلائیر ملزم ابو بکر ولد لال میاں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی گئی، ملزم کی گرفتاری سرجانی ٹاؤن سیکٹر 36 تیسر ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،
کورنگی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا،مختلف کارواٸیوں کے دوران دو منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے،تھانہ زمان ٹاٶن پولیس نے کورنگی چکرا گوٹھ کے علاقے سے انتہاٸی مطلوب بدنام زمانہ دو لسٹڈ منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا,گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو کے قریب منشیات چرس اور زرفروختگی کی نقدی رقم برآمد کی, گرفتار ملزمان کی شناخت جواد حسین اور عبدالجبار عرف پنجا جسکا نام فہرست میں بھی شامل ہے اور آٸی آر بھی تھانے کو موصول ہوچکی ہے, گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں اور پہلے بھی بیشتر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔