زہریلی شراب پینے سے 38 افراد کی موت، کئی لوگوں کی گئی بینائی

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب پینے سے 39 اموات ہو چکی ہیں، جبکہ کئی لوگوں کی بینائی بھی چلی گئی ہے،

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست بہار کے علاقے چھیرہ میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے اب تک 39 اموات ہو چکی ہیں، کئی افراد کی حالت نازک ہے، انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، کئی لوگوں کی بینائی چلی گئی ہے، شراب ایک پارٹی میں سب افراد نے ملکر پی تھی، جس کے بعد سب کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا، اس واقعہ کو لے کر بھارت میں بی جے پی کے رہنما ریاستی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں تو حکمران جماعت شراب پر پابندی کے قانون، اور نقلی شراب کے کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا عندیہ دے رہا ہے

زہریلی شراب پینے سے 39 اموات کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے، بہار اسمبلی میں بھی اموات کا مسئلہ اٹھایا گیا، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی لیڈران کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا، انھوں نے شراب بندی پر سوال اٹھانے والے اپوزیشن لیڈران سے کہا تھا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو شراب بندی ٹھیک تھی، پھر اب غلط کیسے ہو گئی

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

زہریلی شراب سے جن لوگوں کی موت ہو چکی ہے ان میں وجیندر رائے، ہریندر رام، رام جی ساہ، امت رنجن، سنجے سنگھ، کنال سنگھ، اجئے گری، مکیش شرما، بھرت رام، جئے دیو سنگھ، منوج رام، منگل رائے، ناصر حسین، رمیش رام، چندرما رام، وکی مہتو، گووند رائے، للن رام، پریم چند ساہ، دنیش ٹھاکر، سیتارام، وشوکرما پٹیل، جئے پرکاش سنگھ، سرین ساہ، جتن ساہ، سرین ساہ، وکرم راج، دشرتھ مہتو، کیسر مہتو وغیرہ شامل ہیں۔ زہریلی شراب پینے سے ایک ہی گھر میں باپ بیٹے کی بھی موت ہوئی ہے

Leave a reply