اداکارہ ازیکا ڈٰنئیل خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی باصلاحیت بھی ہیں. وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں. انہوںنے مثبت اور منفی ہر طرح کے کردار ادا کئے. اذیکا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ نعمان اعجاز کو انٹرویو دے رہی ہیں ان کے سوالوںکے جوابات دے ہی ہیں. انہوں نے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پانچ دس سال کی پلاننگ والی انسان نہیںہوں ، بس جو جب ٹھیک لگتا ہے کر لیتی ہوں، پلاننگ کرکے نہیںبیٹھتی نہ ہی اس کے بارے میں اتنا سوچتی ہوں. انہوںنے کہا کہ میں اداکاری کی دنیا میں کسی سے بھی متاثر نہیں ہوں، ہاں بولتی بہت آہستہ ہوں لیکن کام جلدی جلدی کرتی ہوں، انہوںنے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا کا استعمال
بہت کم کرتی ہوں، میں اپنی تصاویر بھی بہت کم لیتی ہوں اور پوسٹ کرتی ہوں کبھی اپنی تصویر لینی ہو تو دس سیکنڈ کا ٹائمر لگاتی ہوں . ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میںزیادہ خاموش رہنا پسند کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے ڈاکٹر علی کاظمی نے اداکاری کی پہلی آفر دی تھی جو میں نے بخوشی قبول کر لی یہ سوچ کر کے کہ میں ٹی وی پر آئوں گی، اداکاری کا پہلا تجربہ اچھا رہا تو پھر بعد میں سلسلہ چل نکلا جو مسلسل جاری ہے .