معروف فلم میکر سید نور نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی شان شاہد کو منحوس نہیںکہا میرے انٹرویو کو غلط رنگ دیکر پیش کیا گیا ہے. میںنے بتایا تھا کہ جب شان کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہوئیں تو انہیںان ڈائریکٹرز نے بھی منحوس کہنا شروع کر دیا جو ان کے بغیر کام نہیں کرتے تھے .سید نور نے کہا کہ شان ایک باصلاحیت اداکار ہے اس نے میری فلم بلندی سے کیرئیر کا آغاز کیا سپر ہٹ ہوا ، ہٹہونے کے بعد انڈسٹری نے ان پر کام کا بہت زیادہ بوجھ ڈال دیا جس کے بعد شان کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہو گئیں ، اور سب نے کہنا شروع کر دیا یہ تو منحوس ہے
لہذا شان کو اپنی فلم میںلینے کے لئے کوئی تیار نہ تھاوہ پڑھا لکھا تھا امریکہ چلا گیا تین سال تک وہاں رہا میں میڈم نیلو سے رابطے میں رہا ان کے زریعے شان سے امریکہ میں بات کی اور اسکو منا کر فلم گھونگھٹ اور سنگم کے لئے بلوایا ، جب شان کو لیکر سٹوڈیو گیا تو سب نے کہا کہ اسکو کیوں لےآئے ہو یہ تو منحوس ہے میںنے کہا کہ نہیں دیکھنا یہ بہت بڑا سٹار پھر سے بن کر ابھرے گا اور وہی ہوا شان کی قسمت کا ستارا ایک بار پھر چمکا اور سب نے دیکھا ، شان اچھا ڈائریکٹر اور ایکٹر ہے ہم نے ایک ساتھ بہت کام کیا اور عزتیں کمائی ہیں.