پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

0
40
وزیراعلیٰ کا انتخاب، ن لیگ تیار،اراکین ہوٹل پہنچ گئے،پی ٹی آئی کو پھر لگنے والا ہے بڑا جھٹکا

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

درخواست میں عمران خان، پرویز الہی، الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست شہری نامدار علی نے داٸر کی ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے کہا کہ 18 دسمبر کو پرویز الہی نے کہا کہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،عمران خان کی ہدایت پر پرویز الہی کا اسمبلی تحلیل کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، پنجاب اسمبلی ہی تحلیل سے صرف عمران خان کو فائدہ ہوگا،پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو روکا جائے

واضح رہے کہ عمران خان نے پرویز الہیٰ کے ساتھ ملکر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا، اس بیان کے بعد سابق صدر آصف زرداری بھی لاہور میں‌ ملاقاتوں میں متحرک ہیں، عمران خان نے جمعہ کا وقت دیا تھا، پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، آصف زرداری نے گزشتہ روز چودھری شجاعت،اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں، آج بھی لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، مسلم لیگ ق کے رہنما وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بلاول ہاؤس پہنچ گئے ہیں سالک حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے خلاف حکمت عملی پر بات ہو گی

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

Leave a reply