گورنر پنجاب نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر نے صدر کو خط لکھ دیا

0
46

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گورنر نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر کو خط لکھ دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی، سپیکر نے صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی، گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

 

وانا، وزیرستان : وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا،

صوبائی وزیر قانون نے سپیکر کی جانب سے صدر کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف سپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھ کر گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

راجہ بشارت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے، آئین کے آرٹیکل 101سب آرٹیکل 3 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار حاصل ہے کہ وہ گورنر کو گھر بھیج دیں۔

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ادھر اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گورنر جب چاہیں وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جو مرضی کر لے آئین سے مزاحمت نہیں کر سکتی، بلیغ الرحمان گورنر راج کے نفاذ کیلئے وزیراعظم کو درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں اگر ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں، حمزہ شہباز ہی وزیر اعلیٰ کے متفقہ امید وار ہیں، میرے علم میں نہیں کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

Leave a reply