علی ظفر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ اپنی ٹویٹس کے زریعے لوگوں میں بیداری پھیلانے کا کام کرتے ہیں. علی ظفر بہت زیادہ سیاسی ٹویٹس نہیں کرتے وہ اپنی رائے ضرور ہر معاملے پر دیتے ہیں لیکن مناسب انداز میں. علی ظفر نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کی ہے اور اس میں لکھا ہے کہ ہر کوئی ملک کے نمبر ون مسئلے کو نظر انداز کررہا ہے. علی ظفر نے کہا کہ کسی کو ملک کے مسائل کی فکر نہیں ہے.
انہوں نے یہ لکھتے ہوئے ساتھ ہی آبادی کو کنٹرول کرنے کو ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا. یعنی علی ظفر سمجھتے ہیںکہ آبادی کا بڑھنا ملک کا نمبر ون مسئلہ ہے جسے سیاستدانوں سمیت ہر کوئی نظر انداز کررہا ہے اور اس پر بات نہیں کر رہا . علی ظفر کی اس پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں تبصرہ کیا.
یاد رہے کہ علی ظفر نہ صرف ملک کے نمبر ون گلوکار ہیں بلکہ انہوں نے ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں کترینہ کیف جیسی اداکارائوں کے ساتھ کام کرکے داد وصول کی. علی ظفر کو بالی وڈ میں ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.
علی ظفر نے گزشتہ روز اپنا نیا گانا ’ہم مزدور‘ ریلیز کردیا