وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کو سی ای او بیرک گولڈ کمپنی مارک بریسٹو کا ٹیلیفون

0
117

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کو سی ای او بیرک گولڈ کمپنی مارک بریسٹو کا ٹیلیفون

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کو سی ای او بیرک گولڈ کمپنی مارک بریسٹو کا ٹیلیفون، مارک بریسٹو کی ریکوڈک معاہدے پر دستخط اور حتمی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد جبکہ سی ای او بیرک گولڈ کمپنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا معاہدے پر جامع و واضح موقف قابل تحسین ہے. علاوہ ازیں معاہدے کے حوالے سے جنوری 2023 میں کوئٹہ میں تقریب کے انعقاد کرنے پر اتفاق ہوا. وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بھی مارک بریسٹو کو معاہدے کی حتمی منظوری پر مبارکباد


مارک بریسٹو نے کہا کہ بیرک گولڈ کارپوریشن فیزیبلٹی سٹڈی اور سماجی ترقی کا پلان پیش کریگی. جبکہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے کہا ریکو ڈک پاکستان اور بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے. جبکہ یقین ہے کہ بیرک گولڈ طے شدہ شیڈول پر عملدرآمد کریں گے. وزیر اعلی نے مزید کہا کہ معاہدے کے مطابق علاقے کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو گا. اور یہ ریکو ڈک پاکستان اور بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
دونوں نے اس کے علاوہ بھی باقی اہم معاملات پر بات چیت کی اور اس منصوبے بارے اچھی توقعات کا عادہ کیا اور کہا کہ اس سے لوگوں کی قسمت بدل جائے گئی جبکہ خیال رہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن نامی کمپنی کے درمیان ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے سب سے بڑے پراجیکٹ ریکوڈک پر معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے تحت منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.

Leave a reply